ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / گوا:بی جے پی وزیر پر جنسی استحصال کا الزام، معاملہ درج

گوا:بی جے پی وزیر پر جنسی استحصال کا الزام، معاملہ درج

Tue, 24 Jan 2017 22:24:34    S.O. News Service

پنجی،24/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) 35سالہ خاتون نے گوا کے ایک وزیر اور بی جے پی امیدوار ملند نائیک کے علاوہ کچھ دیگر لوگوں پر واسکو شہر کے قریب انتخابی مہم کے دوران اس کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام لگایاہے جس کے بعد پولیس نے نائیک اوردیگر لوگوں کے خلاف آج ایف آئی آر درج کی۔پولیس انسپکٹر نناد دئیلکر نے واسکو میں آج نامہ نگاروں سے کہاکہ 35سالہ خاتون نے مورمگاؤں  پولیس تھانے میں ملند نائیک سمیت 14لوگوں کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ انہوں نے اس کو جنسی طورپر ہراساں  کیا اور اسے دھمکایا۔مبینہ واقعہ کل (پیر)رات ا س وقت پیش آیا جب گوا کے بجلی کے وزیر نائیک اور ان کے حامی واسکو کے باہر انتخابی مہم کر رہے تھے۔نائیک مورمگاؤں حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نائیک اور 10-12دیگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 354کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملے پر نائیک کی رائے جاننے کے لیے انہیں کئی فون کال اور میسج بھیجے گئے لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔گوا میں 4 /فروری کو انتخابات ہوں گے۔
 


Share: